حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روسی صدر نے قومی دن کے موقع پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآنی آیات کا ریفرنس دیا۔
روسی صدر نے قومی دن کے موقع پر تقریر میں سورہ شوری آیت ۲۳ اور سورہ نحل آیت ۱۲۸ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ آیات؛ آیات احسان، مودت و دوستی اور خدا کی جانب سے اجر کا وعدہ دیتی ہیں۔
پوتین نے تقریر میں انجلیل، تورات اور بودھ کی مقدس کتاب کے جملوں کا بھی حوالہ دیا اور روس میں اقوام کے درمیان بقائے باہمی پر تاکید کی۔
انکا کہنا تھا: ہم جانتے ہیں کہ آزادی کے نام ہر دوسروں کے مقدسات کی توہین سے کسقدر بربادی آتی ہے۔